حیدرآباد 2 فروری (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی اور اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر پر میر چوک پولیس اسٹیشن کے قریب مجلس کے صدر اسدالدین اویسی اور اُن کے حامیوں کے مبینہ حملہ پر کانگریس قائدین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسد اویسی کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے اور دھمکی دی کہ اسد اویسی اور دیگر خاطیوں کو گرفتار نہ کئے جانے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور اس سے پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔