حاجی پور۔/27 جولائی، ( پی ٹی آئی) ویشالی کورٹ نے صدر مجلس اسد الدین اویسی کو سمن جاری کرتے ہوئے 11اگسٹ کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ گذشتہ سال ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو سزائے موت پر اسد الدین اویسی کے ردعمل کے سلسلہ میں یہ سمن جاری کیا گیا ہے۔ حاجی پور کے وکیل راجیو کمار شرما نے درخواست میں کہا کہ صدر مجلس نے یعقوب میمن کو سزائے موت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ سوال کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں اور 2002 گجرات فسادات کے مجرمین کو سزائے موت کیوں نہیں دی گئی۔