استنبول میں 3 برطانوی لڑکیوں کی آمد

انقرہ ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے برطانیہ پر آج الزام عائد کیا کہ اسلامی جنگجو ملائشیا ’’داعش‘‘ میں شمولیت کیلئے تین برطانوی بچیوں کی ترکی میں آمد کے بارے میں مقامی حکام کو بہت دیر سے مطلع کیا گیا چونکہ اطلاع رسانی میں بہت دیر ہوچکی تھی، اس لئے ان لڑکیوں کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ واضح رہے کہ 15 اور 17 سال کی درمیانی عمر کی تین برطانوی لڑکیاں گزشتہ ہفتہ لندن نے استنبول روانگی کے لئے ایک طیارہ میں سوار ہوئی تھیں اور پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان نوعمر لڑکیوں نے براہ ترکی شام پہونچ کر اسلامک اسٹیٹ (داعش) میں شمولیت کا منصوبہ بنایا تھا۔ ترکی کے نائب وزیراعظم اور حکومت کے ترجمان بلند ارنچ نے کابینی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’بے شک‘‘ اس میں ترکی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں لیکن برطانیہ جیسے ممالک کو چاہئے کہ وہ ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’برطانیہ نے تین لڑکیوں کی یہاں آمد کے تین دن گذرنے کے بعد ہمیں یہ اطلاع دی تھی‘‘۔