اسامہ کے مددگار خالد ال فواز کو امریکہ میں سزائے عمر قید

نیویارک ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقتول رہنما القاعدہ اسامہ بن لادن کے قریبی مددگار کو اس دہشت گرد گروپ کی سمندرپار امریکیوں کو ہلاک کرنے کی سازش میں اس کے ملوث ہونے سے متعلق کئی دہشت گردانہ جرائم کی پاداش میں آج عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 52 سالہ خالد ال فواز جو سعودی عرب کا شہری ہے، اسے میان ہٹن فیڈرل کورٹ نے چھ ہفتے کے جیوری ٹرائل کے بعد سزا سنائی جبکہ عدالتی کارروائی کے موقع پر کینیا اور تنزانیا میں امریکی سفارت خانوں پر 1998ء کی بمباریوں کے متاثرین شریک ہوئے۔