اسامہ کی نعش 300 پاونڈ وزنی زنجیروں کیساتھ سمندر میں ڈالی گئی

واشنگٹن ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردینے کے بعد پاکستان کے ملٹری ٹاؤن ایبٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسیس نے ان کی نعش کو 300 پاونڈ وزنی زنجیروں والے بھاری سیاہ تھیلے میں رکھ کر سمندر میں ڈبو دیا، سابق سی آئی اے ڈائرکٹر اور وزیردفاع لیون پنیٹا یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کو گولی مار دینے کے بعد منصوبہ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد کو مرینس نے فضائی راستے سے سمندر تک پہنچا دیا جہاں نماز جنازہ پڑھی گئی اور نعش کو سپردآب کردیا گیا۔