واشنگٹن ۔ 21 مئی (اے پی) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے آج رولنگ دی کہ حکومت امریکہ نے القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد نعش کے 50 سے زائد تصاویر لئے تھے اور حکومت چاہتی ہیکہ ان تصاویر کو منظرعام پر نہ لایا جائے بلکہ دستور راز میں رکھا جائے۔ کولمبیا سرکٹ عدالت نے ایک غیر منفعتی قدامت پسند تنظیم کی درخواست کو مسترد کردیا، جس نے اسامہ بن لادن کی نعش کی تصاویر کومنظرعام پر لانے کی اجازت طلب کیا تھا۔
امریکی خلاء باز سیلی رائیڈ کو
ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین اعزاز
واشنگٹن ۔ 21 مئی (پی ٹی آئی) صدر امریکہ بارک اوباما نے ملک کا اعلیٰ ترین سیویلن اعزاز پہلی امریکی خاتون خلاء باز ڈاکٹر سیلی رائیڈ کو امریکی خلائی پروگرام اور تعلیمی نظام میں ان کے ادا کردہ حصہ کیلئے بعدازمرگ عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدارتی تمغہ برائے آزادی ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین اعزاز ہے جو ایسے افراد کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی یا قومی مفادات یا عالمی امن یا ثقافتی اور دیگر نمایاں عوامی اور خانگی زندگی کیلئے جدوجہد کی ہو۔ صدر اوباما نے کہا کہ ہم سیلی رائیڈ کو نہ صرف قومی مثالی خاتون کے طور پر بلکہ آئندہ نسلوں کی نوجوان خواتین کیلئے قابل تقلید شخصیت کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔