اسامہ کو ہلاک کرنے والا امریکی کمانڈو آئندہ ماہ ٹیلی ویژن پرپیش

واشنگٹن 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے SEALکمانڈ و جس نے امریکہ کو مطلوب اورالقاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کوگولی مارکر ہلاک کیا تھا، آئندہ ماہ 11 اور12نومبر کو دو قسطوں کے ایک ٹیلی ویژن ڈاکیو منٹری میں پیش ہوتے ہوئے پہلی باراپنی شناخت ظاہرکریںگے ۔ مذکورہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے آج یہ بات بتائی۔