اسامہ کا بیٹا اور 9/11حملہ ہائی جیکرکے بیٹی کی شادی

اسامہ بن لادن کے پسندیدہ بیٹے کی شادی کہاجارہا ہے کہ محمد عطا کے لڑکی کے ساتھ ہوگی۔مصری نژاد محمد عطا کے ورلڈ ٹریٹ سنٹر پر حملہ کرنے کے لئے ہوائی جہاز ہائی جیک کیاتھا‘ جبکہ اسامہ کا بیٹا حمزہ بن لادن اپنے والد کی طرح پگڑے باندھے او رہاتھ میں ہتھیار لئے رہتا ہے‘ اور ہتھیا رچلانے کے ضمن میں اس کی تربیت دس سال کی عمر ہوئی ہے جبکہ اس کے متعلق کہاجاتا ہے وہ القاعدہ کا مستقبل ہے۔ حمزہ کا باپ اسامہ بن لادن دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔

او را ب خبر یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمز ہ بن لادن اور 9/11کے ہائی جیکر کی بیٹی کی مبینہ شادی انجام پارہی ہے تاکہ دہشت گردوں کا غیر معمولی خاندان تشکیل دیاجاسکے۔مشرقی وسطی میں گاریڈین کے لئے کام کرنے والے مارٹن چولوؤ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری بن لادن کے گھر والوں نے دی ہے۔

متوفی بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد العطاس نے چوولو کو بتایا کہ’ہم نے سنا ہے کہ وہ(حمزہ) محمد عطا کی بیٹی سے شادی کررہا ہے‘۔

ہم یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کہاں ہے مگر وہ افغانستان کے کسی مقام پر ضرور ہے۔حمزہ کی نئی دلہن مصری نژاد ہے‘ جہاں پر عطا نے اپنی زندگی کے بیس سال کے عمر کے لمحات گذارے ہیں۔

عطا نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی پھر وہ اعلی تعلیم ہمبرگ منتقل ہوگیا‘ جہاں پر وہ اور شدت پسند بن گیا۔

سمجھا یہ جارہا ہے کہ انیس سال کی عمر میں اس کا القاعدہ سے رابطہ ہوگیاتھا اور وہ افغانستان کا سربراہ بنادیاگیاجہاں پر اس نے اسامہ بن لادن کے ساتھ ملک کر امریکہ حملہ کا منصوبہ تیار کیاتھا۔یہ بھی مانا جارہا ہے کہ اس نے ہمبرگ میں بہت پہلے ایک دہشت گرد سل قائم کرلیاتھا کیونکہ 9/11کے حملے میں وہاں کے دولوگ بھی شامل تھے اور وہ لوگ 2000میں نیوجرسی کے لئے آڑان بھری تھی۔

اس کے بعد ان لوگوں نے فلوریڈا کے فلائنگ اسکول سے تربیت حاصل کی اور امریکن ائیرلانس 11میں سواری کے بعد یہ درد ناک واقعہ دنیا کے سامنے آیاتھا۔

اسامہ کی ماں نے حال ہی گارڈین کو دئے گئے اپنے انٹریو میں کہاتھا کہ ’’ اسامہ ایک بھولا بھالے او رخاموش مزاج پر بچہ تھا جس کی کچھ لوگوں سے ملاقات کے بعد ذہن سازی گئی تھی‘ وہ مجھ سے بے انتہا محبت کرتا تھا۔

پچھلے سال امریکہ نے حمزہ کا نام انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاہے۔ اسامہ بن دلان پر جب امریکی فورسس نے حملہ کرکے اس کو ہلاک کردیا ‘ اس وقت کرشماتی طور پر حمزہ بچ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

اسامہ کوہلاک کرنے کے لئے خصوصی اجازت اس وقت کے صدر امریکہ بارک اوباما نے دی تھی اور اس کام میں امریکی فوج نے نہایت عصری آلات او رہتھیاروں کااستعمال بھی کیاتھا۔

چند دن قبل حمزہ ایک ویڈیو پیغام بھی وائیرل ہوا تھا جس میں وہ کہہ رہاتھا کہ’’ اگر تم سمجھ رہے ہو کہ ایبٹا آباد میں جو گناہ کاکام تم نے کہاکہ اس کی تمہیں سزاء نہیں ملے گی تو غلط ہو۔حمزہ نے مزیدکہاتھا کہ’ شیخ اسامہ کی موت کا بدلہ اسلام کو شکست دینے کی کوشش کرنے والوں سے بدلہ ہوگا‘‘