سیراکیوس (امریکہ)،22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسامہ بن لادن کے داماد کے ایک وکیل کو ٹیکس چوری کے الزامات میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سیراکیوس نیویارک کی وفاقی عدالت میں اسٹانلی کوہین کو یہ سزا سنائی گئی جب کوہین کو ٹیکس چوری کا مرتکب قرار دیا گیا ۔ کوہین نے کہا کہ مقدمہ چلانا اور پھر اپیل کرنا زبردست معاشی بوجھ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے استغاثہ کی کارروائی کو انتقامی قرار دیا ۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ کوہین نے لگاتار چھ برس تک ٹیکس ریٹرنس داخل نہیں کئے تھے حالانکہ ان سے بارہا خواہش کی گئی تھی ۔
یوکرین میں روس کے 7,500
فوجیوں کی موجودگی کا ادعا
کیو 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے یوکرین میں اپنے 7,500 فوجی موجود رکھے ہیں جہاں موافق روس علیحدگی پسندوں کی یوکرینی فوج سے لڑائی چل رہی ہے ۔ یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا کہ صورتحال کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔