اساتذہ کے تبادلوں پر شکایتوں و اعتراضات پر درخواستوں کی طلبی

20 جولائی تک ڈائرکٹر محکمہ اسکولی تعلیم کو درخواستیں پیش کرنے کی مہلت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے کیے گئے تبادلوں میں پیش آئے بعض مسائل و ہوئی بعض غلطیوں سے متعلق نشاندہی کر کے درخواستیں پیش کرنے کا ڈائرکٹر ریاستی محکمہ اسکولی تعلیم نے اساتذہ کو ایک موقعہ فراہم کیا ہے اور اساتذہ اس سلسلہ میں اپنی شکایتی درخواستیں اور پائے جانے والے اعتراضات سے متعلق درخواستیں 20 جولائی تک ڈائرکٹر ریاستی محکمہ اسکولی تعلیم کو پیش کرسکتے ہیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شکایتی و اعتراضات پر مشتمل وصول ہونے والی درخواستوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے اگر شکایتیں و اعتراضات صحیح ثابت ہونے پر 24 جولائی تک ترمیم شدہ احکامات جاری کئے جائیں گے ۔۔