حیدرآباد 5 ؍ اگسٹ ( سیاست نیوز) تلنگانہ پی آر ٹی یو نے اساتذہ تبادلوں میں کوتاہیوں و غفلت اورمسائل کی یکسوئی میں تاخیر پر برہمی کااظہار کیا ۔ اور بتایاکہ تبادلوں میں ناانصافیاں ہوئی ہیں اساتذہ کی یادداشتوں پر پندرہ یوم گزر نے کے باوجود کوئی یکسوئی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ایکطرف اساتذہ پریشان ہیں تو دوسری طرف اسکولوں میں اساتذہ نہ رہنے سے تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔ محکمہ اسکول تعلیم کے رویہ کے خلاف اور اساتذہ کی یادداشتوں کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کا مطالبہ کرکے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم شریمتی رنجیورکر آچاریہ کو ایم ایل سی مسٹر پی ویندر اور صدر پی آر ٹی یو مسٹرتروتم ریڈی نے یادداشت پیش کی اور تبادلوں میں ناانصافیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔