ازبکستان کو سفری امتناعی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا

واشنگٹن ۔ /22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ اس نے سفری امتناع فہرست میں ازبکستان کو شامل کرنے کے لئے نہیں کہا تھا لیکن اب اس نے نیویارک دہشت گرد حملہ کے فوری بعد مجموعی طور پر امتناع کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے ۔ نیویارک میں حملہ وسط ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک لیگل ایمیگرنٹ نے کیا تھا ۔ وائیٹ ہاؤز پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا کہ سفری امتناع پر کچھ چیزوں کو دیکھا جاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ہم کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے سلسلہ وار سوالات کا جواب دیتے ہوئے سفری امتناع فہرست میں ازبکستان کو شامل نہ کرنے کے فیصلہ کی مدافعت کی اور کہا کہ مختلف ممالک کے تعلق سے دراصل ترجیحات ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے ازبکستان کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا تھا لیکن اب اس پر امتناع کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔