ازبکستان میں صدارتی انتخابات کیلئے رائے دہی

داشقند۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مراکز رائے دہی آج صبح سویت یونین کی سابق ریاست ازبکستان کے صدارتی انتخابات کیلئے کھول دیئے گئے ۔ 27سالہ موجودہ صدر مرد آہن اسلام کریموف کی اقتدار پر واپسی یقینی ہے ۔ ملک گیر سطح پر 9ہزار سے زیادہ مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے ‘ جہاں پر آج دن بھر رائے دہی ہوگی ۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے بموجب رائے شماری کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ موجودہ صدر کریموف سویت یونین کے منتشر ہوجانے کے وقت سے برسراقتدار ہیں۔ ان کا مقابلہ تین امیدواروں سے ہے لیکن ان کی دوبارہ اقتدار پر واپسی یقینی ہے ۔ ازبکستان میں تقریباً دو کروڑ 10لاکھ رائے دہندے ہیں ۔