ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کیخلاف مقدمہ بازی کیلئے وقت کے تعین کا خیرمقدم

حیدرآباد 11 مارچ (پی ٹی آئی) تلگودیشم نے آج سپریم کورٹ کے اِن احکامات کا خیرمقدم کیا ہے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف اگر رشوت ستانی اور سنگین جرائم کے مقدمات چل رہے ہوں تو اِنھیں ایک سال کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی روز بروز اساس پر سماعت کی ہدایت دی ہے۔ تلگودیشم پولیٹ بیورو رکن وائی رام کرشنوڈو نے کہاکہ عوام کو جمہوریت پر یقین ہے، اِس لئے اگر سیاستداں صاف ستھرے کردار کے حامل ہوں تو ایک اچھی حکومت تشکیل پاسکتی ہے۔