ارکان پارلیمنٹ سے جارحانہ مباحث کا جیٹلی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اپنے ساتھی ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں مباحث کے دوران موضوعات اور مسائل پر جارحانہ رویہ اختیار کریں اور پارلیمنٹ میں بھی اسی طرح تقریر کریں جیسی کہ عوامی جلسوں میں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانات دینے سے گریز کیا جائے ‘ کیونکہ جو لوگ اپنی بات ثابت نہیں کرسکتے وہی دوسروں پر الزام عائد کرتے ہیں ۔ اس طرح ان کی ساکھ ختم ہوجاتی ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ارکان پارلیمنٹ کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔