حیدرآباد 27 اپریل ( این ایس ایس ) ہائیکورٹ نے آج برسر اقتدار ٹی آر ایس کے 12 ارکان اسمبلی کی درخواست کی سماعت کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کے وینکٹ ریڈی اور ایس اے سمپت کمار کو ایوان سے خارج کردینے اسپیکر کے فیصلے کو برقرار رکھا جائے اور ان کو بحال کرنے ہائیکورٹ کی واحد رکنی بنچ نے جو فیصلہ کیا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت میں آج مباحث ہوئے ۔ واضح رہے کہ جب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن مشترکہ سشن سے خطاب کر رہے تھے کانگریس کے ارکان اسمبلی نے ایوان میںشدید احتجاج کیا تھا یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ کانگریس کے ارکان کے وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار نے ہنگامہ آرائی کی اور جب وینکٹ ریڈی نے اپنے ہیڈ فون نکالا اور اسے گورنر پر پھینکا تو وہ نشانہ سے چوک گیا اور کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ کو لگا اور انہیں آنکھ پر مار لگا تھا ۔ ایوان میں قرار داد منظور کرتے ہوئے ان دونوں کی رکنیت برخواست کردی گئی تھی ۔ دونوں نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے اپنی بحالی کروالی تھی جس کے خلاف ٹی آر ایس ارکان عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔