حیدرآباد۔28مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ارکان مقننہ کی تنخواہیں زائد از دو گنا اضافہ کے استھ 3,00,000/-لاکھ روپئے تک پہنچ جائیں گی جس کیلئے ریاستی اسمبلی میں آج ایک بل پیش کی گئی جس کی منظور محض ایک رسمی بات ہوگی ۔ وزیر اُمور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے ایوان میں آج کلیدی مصارف بل پیش کی جس کے مطابق ارکان مقننہ کو موجودہ 95,000ہزار روپئے ماہانہ کے بجائے تین لاکھ تا 3.5 لاکھ روپئے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ تلنگانہ کے اسمبلی 119 ارکان اور قانون ساز کونسل کے 40ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر 42.67 کروڑ روپئے ماہانہ کا زائد بوجھ عائد ہوگا ۔ ان کے کرایہ مکان الاؤنس کو موجودہ 25,000 روپئے ماہانہ سے بڑھاکر 50,000روپئے کردیا گیا ہے ۔