ناگپور ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گینگسٹر سے سیاستداں بننے والے ارون گاؤلی جنہیں 2008ء کے قتل کے ایک مقدمہ میں عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے، آج ناگپور سنٹرل جیل سے 15 روزہ پیرول پر رہا کئے گئے۔ گاؤلی نے اپنے فرزند کی شادی میں شرکت کیلئے رخصت طلب کی تھی۔ یہ شادی 9 مئی کو مقرر ہے۔ بامبے ہائیکورٹ نے جمعہ کے دن ان کی رخصت پر رہائی منظور کرلی۔ وہ آج 2 بجے دن جیل سے رہا کردیئے گئے۔ وہ 21 مئی کو جیل واپس ہوں گے اور اگری پاڑہ پولیس اسٹیشن پر جاکر رپورٹ کریں گے۔