لندن ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی ملکہ ایلزبتھ دوم کی میزبانی میں تاریخی استقبالیہ میں حکومت ہند کی نمائندگی کریں گے ۔ معتمد خارجہ بورس جانسن اور وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ نے وزارتی اجلاسوں میں اس دعوت کے پروگرام کی توثیق کردی جس میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔