نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سپریم کورٹ نے آج اپنے اُس حکم نامہ کو واپس لینے سے انکار کردیا جس کے ذریعہ اُس نے ایک وکیل پر وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست دائر کرنے پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔وکیل نے اپنی پی آئی ایل کے ذریعہ آربی آئی کے محفوظ سرمائے سے متعلق الزامات عائد کئے تھے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے وہ وکیل ایم ایل شرما جرمانہ ادا کرنے پر بھی مزید سماعت کریں گے ۔