حیدرآباد۔28اکتوبر( یواین آئی ) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے اعزاز میں وزیراعلی آندھراپردیش این چندرابابونائیڈو نے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ جس میں 50اقسام کے ڈشس ارون جیٹلی کو پیش کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق امراوتی میں سرکاری دفاتر کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے آندھراپردیش کے عارضی دارالحکومت وجے واڑہ پہنچنے پر ارون جیٹلی کے اعزاز میں چندرابابونائیڈو نے گیٹ وے ہوٹل میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ۔ اس میں مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو ، اشوک گجپتی راجو، سوجنا چودھری کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے ہری بابو’کے نانی اور ریاستی وزراء نے بھی شرکت کی ۔ ظہرانہ میں جن 50اقسام کی ڈشس کو پیش کیا گیا ان میں ارون جیٹلی کی پسندیدہ ڈش بھینڈی آم چور،امباڑے کا اچار ، جھینگے، دیسی مرغ کا پلاو ،نیلور مچھلی کا پلاو بھی شامل تھے ۔