اروند کجریوال کی امیدواری منسوخ کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 2 ۔ فروری(سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال سے کانگریسی امیدوار کرن والیہ کی ایک درحواست میں جواب طلب کیا ہے جس میں انہوں نے کجریوال کی جانب سے قومی دارالحکومت کا صرف ساکن (ریذیڈنٹ ) ہونے کے اعلان پر مجوزہ اسمبلی انتخابات کیلئے ان کی (اروند) امیدواری منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس ویجو بھکڑ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا ، چیف الکٹورل آفیسر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کرن والیہ کی درخواست پر چہارشنبہ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ نئی دہلی حلقہ اسمبلی سے کرن والیہ ، عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کے حریف امیدوار ہیں، کانگریس لیڈر کے وکیل نے عدالت سے یہ گزارش کی کہ اروند کجریوال کی امیدواری مسنوخ کردی جائے کیونکہ انہوں نے فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کروائے گئے غلط اطلاعات فراہم کی ہے۔