ارونا کے جیٹھ سمرسمہا ریڈی حلقہ گدوال میں کانگریس کے انچارج

حیدرآباد ۔ /20 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے اپنی پارٹی کی سینئر لیڈر ڈی کے اروناکی بی جے پی میں شمولیت سے ہونے والے تنظیمی نقصان کی پابجائی کے طور پر ارونا کے جیٹھ اور سابق وزیر ڈی کے سمرسمہا ریڈی کو حلقہ اسمبلی گدوال میں کانگریس کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے اے آئی سی سی کے سکریٹری ایس اے سمپت کمار کو حلقہ لوک سبھا کرنول کیلئے اور سابق رکن اسمبلی مال ریڈی رنگاریڈی کو ضلع رنگاریڈی کیلئے انچارج مقرر کیا ہے ۔