ایٹا نگر 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پیپلز پارٹی آف ارونا چل پردیش نے آج مطالبہ کیا کہ مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون برخواست کردیا جائے ۔ اے ایف ایس پی اے قانون نو آبادیاتی دور کا ورثاء ہے اور اس کا جاری رہنا مملکت کی ناکامی اور بے بس حکومت کی نشانی ہے ۔ یو پی اے کے چیف منسٹری کے امیدوار لائیٹا امبرے نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ترغیب اور تخویف کی مرکزی حکومت کی پالیسی چاہے وہ بی جے پی کی حکومت ہو یا کانگریس کی اس علاقہ میں بری طرح ناکام رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ زیادہ انسانی رویہ اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی ہی کافی نہیں ہے بلکہ جمہوری مذاکرات کے ذریعہ جس میں اس سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد شامل ہو یہ مسئلہ حل کیا جانا چاہئے ۔
سونے کی درآمد پر مارچ تک امتناع برقرار :مایا رام
نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سونے کے درآمد پر امتناع امکان ہے کہ ختم مارچ تک جاری رہے گا چاہے کرنٹ اکاونٹ خسارے کی صورتحال میں بہتری کیوں نہ پیدا ہوجائے ۔معتمد معاشی امور مایا رام نے ایک انٹرویو کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔