اروناچل پردیش میں شورش پسندوں کے خلاف کارروائی

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ صیانتی افواج نے اروناچل پردیش میں شورش پسند کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی۔ ان شورش پسندوں نے ایک رکن اسمبلی اور دیگر 10 افراد کو اس ریاست میں قتل کردیا تھا۔ این ایس ایس این کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے منگل کو ایک رکن مقننہ اور نیشنل پیوپلس پارٹی این پی پی کے ریاستی اسمبلی کے امیدوار کو قتل کردیا تھا اور مہلوک قائد کے فرزند کو بھی ہلاک کردیا تھا جو 10 مہلوکین میں شامل ہیں۔ رجیجو کا تعلق اروناچل پردیش سے ہے۔