امپھال۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار اروم شرمیلا جو گذشتہ 15سال سے ریاست سے AFSPAکی برخواستگی کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں جو یقینا ایک عالمی ریکارڈ ہی کہا جاسکتا ہے اور ان سے اظہار یگانگت کیلئے بھی مختلف احتجاجی دھرنے ، بھوک ہڑتال اور دیگر مظاہرے کئے جارہے ہیں جن میں طلباء بھی شامل ہوگئے ہیں۔ مسلح افراد کو خصوصی اختیارات والے متنازعہ قانون AFSPA کی برخواستگی کیلئے ان کا مطالبہ 15سال سے جاری ہے جس کا آغاز انہوں نے منی پور میں 5نومبر 2000 ء میں اسوقت کیا تھا جب آسام رائفلز کے اہلکاروں نے 7نومبر2000کو امپھال ایرپورٹ کے قریب ایک ’ انکاونٹر‘ میں دس شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔کل کے پروگرام میں دنیا بھر کے انسانی حقوق کے جہد کاروں نے حصہ لیا۔ریاست کی JPF ہیومن الرٹ اور پاونیا منی پور ماتم ایشل کنگلوپ کے ترجمانوں نے یہ بات بتائی۔