ارمینیا کے اپوزیشن قائد ملک کے وزیراعظم منتخب

یراون ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارمینیا کی پارلیمنٹ نے آج اپوزیشن قائد نکول پشینیان کو ملک کے وزیراعظم کے طور پر منتخب کرلیا۔ یاد رہیکہ موصوف نے کئی ہفتوں تک حکمراں جماعت کے خلاف متعدد احتجاج کی قیادت کی تھی۔ لہٰذا اب ان کے وزیراعظم بننے سے ملک کا سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوجائے گا۔ موصوف کو 42 کے مقابلے 59 ووٹس حاصل ہوئے جبکہ حیرت انگیز طور پر حکمراں ری پبلکن پارٹی نے بھی نکول کی تائید کرتے ہوئے ان کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کردی جبکہ گذشتہ ہفتہ ہی اس نے مسٹر نکول کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس چھوٹے سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا کردیا تھا۔