ارمیلا ماتونڈکر شمالی ممبئی سے لوک سبھا امیدوار 

ممبئی : معروف فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کو کانگریس پارٹی نے شمالی ممبئی سے لوک سبھا امیدوار منتخب کیا ہے ۔ حالانکہ دو دن قبل ہی انہوں نے کانگریس میں شامل ہوئی تھیں ۔ کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے ارمیلا ماتونڈکر کی پارٹی کیلئے منظوری دی کہ ارمیلا ماتونڈکر شمالی ممبئی سے پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ہوں گی ۔

اس موقع پر انہوں اداکارہ ارمیلا نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ اس لئے لیاگیا ہے کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پرحملہ کیا جارہا ہے او رگذشتہ پانچ سالو ں میں اس کی واضح مثالیں موجود ہیں ۔