اردگان۔ پوٹن کی ٹیلی فون پر بات چیت

استنبول۔ /27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  صدر  رجب طیب ایردوان  اور روسی صدر  ولادیمر پوٹن   نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔دونوں  سربراہان نے  ترکی اور روس کی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید  گہرائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کریملن  سے  اس ملاقات  کے حوالے سے  جاری کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان   ہٹائے جانے کا فیصلہ کی جانے والی پابندیوں کو ہٹائے جانے پر غور کیا گیا ہے۔روسی قدرتی گیس کو بذریعہ  ترکی یورپ  تک پہنچانے والے  ٹرکش اسٹریم  منصوبہ اور مرسن  آک کویو جوہری  پاور اسٹیشن  منصوبہ  بھی    اس  بات چیت  میں زیر غور آئے ہیں۔