آکلینڈ۔26اپریل ( سید مجیب کی رپورٹ) اردو۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشن نیوزی لینڈ کی انتظامی کمیٹی کا ایک اجلاس 3مئی کو منعقد کیا جائے گا جس میں 23مئی کو مقرر سالانہ جلسہ عام ‘ اردو مشاعرہ ‘ ہندی کوی سمیلن اور ساز پر کلام شاعر پروگرام کے علاوہ اسوسی ایشن کے ترجمان سالانہ رسالہ ’’دھنک‘‘ کی رسم اجراء کے انتظامات کا تعین کیا جائے گا ۔ صدر اسوسی ایشن نفیس اختر اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور معتمد عمومی اسوسی ایشن سید مجیب سالانہ رپورٹ کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کریں گے ۔ یہ تمام اردو ہندی اسوسی ایشنس کا ایک وفاق ہے۔
ہم جنس پرستوں کی شادی کے خلاف امریکہ میں جلوس
واشنگٹن۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) لاکھوں افراد بشمول مذہبی قائدین نے واشنگٹن میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے خلاف ایک جلوس نکالا جب کہ سپریم کورٹ اس گہرے متنازعہ مسئلہ پر عنقریب دلائل کی سماعت کرنے والی ہے ۔ امریکی کیپیٹول سے سپریم کورٹ تک جلوس میں لوگ پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے ‘ ان پر تحریر تھا ’’ بچے کو ماں اور باپ کی ضرورت ہوتی ہے اور سچائی کی تائید میں جلوس ‘‘ تحریر تھا ۔ فی الحال کئی امریکی ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی قرار دیا گیا ہے ‘ لیکن کیتھولک عیسائی اس کے خلاف ہیں ۔