حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 9؍ جنوری 2015ء کو 3 بجے دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں 17 ویں یوم تاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب مختار عباس نقوی، مرکزی مملکتی وزیر برائے اقلیتی و پارلیمانی امور، حکومت ہند مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر وید پرکاش، صدر نشین، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروگرام سے قبل 12:30 بجے دن پروفیسر وید پرکاش، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جناب مختار عباس نقوی 2:45 بجے دن سیول سرویسز ایگزامنیشن کوچنگ اکیڈیمی کی عمارتوں کا افتتاح انجام دیں گے۔ مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
ایوان فنکار کے زیر اہتمام آج شام قہقہہ و تہنیتی تقریب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ایوان فنکار کے زیر اہتمام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی زیر صدارت جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں 7 جنوری شام 6 بجے ایک مزاحیہ ادبی اجلاس و مشاعرہ بعنوان ’ شام قہقہہ ‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی جناب محمد مرتضی فاروقی ڈپٹی کمشنر محکمہ آبکاری ، جناب محمد قمر الدین انجینئر ان چیف ٹی ڈبلیو (موظف ) شرکت کریں گے ۔ شام قہقہہ میں حصہ لینے والے مزاحیہ شعراء و مزاح نگاروں میں ڈاکٹر ممتاز مہدی ، ڈاکٹر م ق سلیم ، ڈاکٹر جاوید کمال ، ڈاکٹر شیخ سلیم ، وحید پاشاہ قادری ، شاہد عدیلی ، ڈاکٹر معین امربمبو اور ممتاز مس کال شامل ہیں ۔۔