اردو یونیورسٹی میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام

حیدرآباد، 26؍ ستمبر (پریس نوٹ) وزارت فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کی ایما پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 15؍ ستمبر سے 2؍ اکتوبر 2018 تک ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے زیر عنوان عوامی بیداری پروگرام چلایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کے این ایس ایس سیل کے پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فریاد کی اطلاع کے مطابق اس سلسلے کی اہم کڑی کے طور پر 27؍ ستمبر کو کیمپس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جگہ جگہ طلبا و طالبات نکڑ ناٹک پیش کریں گے۔