حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو میں ’’آزاد ڈسکورس فورم‘‘ کی ادبی نشست کا حال ہی میں انعقادعمل میں آیا، جو تین نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست کی صدارت عبد القدوس( پی ایچ ۔ ڈی ۔ ریسرچ اسکالر) نے کی ،جس میںغلام مصطفی نے’اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں‘کے عنوان سے اور نہال احمد نے’ وہاب اشرفی اور ان کے کارنامے‘کے عنوانات سے مقالے پڑھے ۔دوسری نشست کی صدارت محمد زبیر (پی ایچ ۔ ڈی ۔ ریسرچ اسکالر)نے کی، جس میں انشائیے اور افسانے پڑھے گئے۔زبیر عالم نے ’منزل‘کے عنوان سے ایک افسانہ پڑھا، عبدالقدوس نے ’جادوگر‘اور ’اعترافِ جرم‘کے عنوانات سے دو افسانچے پڑھے ۔ اس کے علاوہ جرار احمد نے ایک انشائیہ بعنوان’ اِنچائیہ‘ پڑھا،جو چائے کی معنویت پر مبنی تھا۔آخر میں شعری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت بدر سلطانہ(ریسرچ اسکالر)نے کی،جس میںمحمد اکمل ، محمد رضوان، رئیس فاطمہ،محمدفیروز، ارشد مر کزی اور نغمہ تبسم نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظا ہرہ کر تے ہوئے اپنے اپنے کلام سنائے ۔۔