حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آغا خان کلچر ٹرسٹ 24؍ نومبر تا 3؍ دسمبر 2014 گنبدان قطب شاہی میں 10 روزہ کھدائی پروگرام منعقد ہوگا ۔ ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اس پروگرام میں یونیورسٹی کے شعبۂ تاریخ کے طلبہ کی شرکت کا انتظام کیا ہے۔ ان طلبہ کو پروگرام کے دوران کھدائی سے متعلق مختلف تکنیکوں اور طریقوں کی تربیت دی جائے گی۔ پروگرام میں اسلامی فن تعمیر کی خصوصیات پر لکچر، قلعہ گولکنڈہ کا معائنہ اور کھدائی تکنیک کی عملی مشق شامل ہے۔ جناب اے سبھاش، ایچ کے شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کو آرڈینیٹر ہوں گے۔