حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 میں پروگرام ’’ اردو کا مستقبل روشن ‘‘ کے موضوع پر تفصیلی خیالات محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری صدر نشین تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی سے محمد منیر نے انٹرویو لیا ۔ اسے 28 نومبر 5-30 بجے شام نشر کیا جائے گا۔ اس انٹرویو میں انصاری نے بتایا کہ حکومت نے پرائمری میڈل اور ہائی اسکول ، جونیر کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف کورس رکھتے ہوئے اس زبان کو روزگار سے جوڑنے کی جو کاوش کی گئی ہے اس کی سراہنا کی اور کہا کہ جب طلباء و نوجوان اس زبان سے خود کو وابستہ کرلیا تو ان کا مستقبل درخشاں ہوسکے گا اور انہیں بے پناہ روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے اردو کی جائیدادیں جو مخلوعہ ہیں اسے پر کی جائیں گی ۔ فسطائی طاقتیں جو اردو کو بدنام کرنے کی ناپاک سازش و کوشش کررہی ہے اس ملک میں اس زبان کو قانونی طور پر بہت بڑا موقف حاصل ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی مایہ ناز شخصیات چاہے وہ سیاسی و سماجی زندگی گزار رہی ہیں ان کا ذریعہ تعلیم اردو ہی رہا ہے ۔ اور گذشتہ 30 سال سے مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ اردو فورم کی جانب سے اردو کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ اس انٹرویو کے ضمن میں دکن ریڈیو اسٹیشن مینجر زاہد فاروقی نے اس پروگرام کو بنانے میں تعاون کیا ۔۔