اردو میڈیم ہائی اسکول بلڈنگ کو علحدہ کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس میناریٹی سیل شمس آباد منڈل نے ضلع کلکٹر بی سریدھر سے ملاقات کر کے ضلع پریشد ہائی اسکول بلڈنگ جس میں اردو ، تلگو و انگریزی میڈیم چلائے جارہے ہیں ۔ اردو و انگریزی میڈیم کو علحدہ بلڈنگ کے ساتھ مینجمنٹ بھی علحدہ کرنے کے لیے ایک یادداشت پیش کیں ۔ محمد اکرم خاں میناریٹی سیل قائد کی قیادت میں یادداشت پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ضلع پریشد ہائی اسکول شمس آباد کا قیام 1956 میں عمل میں آیا ۔ 2009 میں اردو ، تلگو میڈیم کے ساتھ انگریزی میڈیم کو بھی شامل کیا گیا ۔ اردو میڈیم و انگریزی میڈیم میں مسلم طلباء کی تعداد ہے دونوں میڈیمس کو علحدہ بلڈنگ کے ساتھ علحدہ مینجمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔