حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ریاستی اہلیتی امتحانات برائے ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے سیٹ ٹی ایس و اے پی پرچے II اور III اردو مضمون کے لیے ادارہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے عثمانیہ یونیورسٹی میں تربیتی کلاسیس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ شیخ فہیم اللہ صدر نشین تلنگانہ مایناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچول فورم عثمانیہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی آرٹس کالج کے روم نمبر 140 میں روزانہ ایک تا 3 بجے دن اردو مضمون کے لیے پرچے دوم اور دوم کی تیاری کے لیے کلاسیس کا آغاز 20 جنوری سے کیا گیا ہے ۔ ان کلاسیس کی معاونت محمد عظمت علی صدر فورم ، شیخ عثمان جنرل سکریٹری فورم ، شیخ رحیم اور محمد بلال کوارڈینٹر فورم کررہے ہیں ۔ خواہش مند 9390159761 پر ربط کریں ۔۔