حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اکیڈیمی کی جانب سے اردو قلم کاروں کی سال 2014 کی اردو تخلیقات کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت کے لیے اردو قلم کاروں سے ان کی تخلیقات کے مسودات 5 فروری تک جمع کرادینے کی خواہش کی گئی تھی ، لیکن ریاست تلنگانہ کے اردو قلم کاروں ، ادیبوں ، صحافیوں اور شعرائے کرام کی نمائندگیوں پر اس تاریخ میں 10 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر / سکریٹری پروفیسر ایس اے شکور نے اردو قلم کاروں سے خواہش کی ہے کہ وہ سابقہ معلنہ شرائط کی تکمیل کے ساتھ 10 فروری تک اپنے مسودات صدر دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی چوتھی منزل ، حج ہاوز ، نامپلی میں بذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کردیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 10 فروری کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔۔