اردو فیسٹول کے ضمن میں خاتون شعراء کا مشاعرہ ’’جشن ریختہ 2018ئ‘‘

نئی دہلی۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردو فیسٹول جس کا آغاز 14 ڈسمبر سے ہورہا ہے۔ پانچویں سیشن میں خاتون شعراء مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لا یا جارہا ہے جس کا عنوان ’’جشن ریختہ 2018ئ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ریختہ فائونڈیشن کے آرگنائزر نے کہا کہ سامعین کو اردو زبان میں رام لیلا کتھا کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔ جس کو شہری شردھا رام لیلا گروپ ’’رام کہانی اردو والی‘‘ کے موضوع سے پیش کریں گے۔ اس فیسٹول کا افتتاح اردو زبان کے شیدائی اور رام چرتھاناس کے ترجمان مراری باپو کریں گے اس سہ روزہ اردو فیسٹول میں اردو کا روایتی اصطفائی آرٹ فارم کی غزل کے ذریعہ ہے۔
صوفی میوزک، قوالی، داستان گوئی، پیانل مباحثے، شاعری سمپوزیم، نظم گوئی، ماہرین کی گفتگو اور فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان کے مشہور ادیب و مصنفین انتظار حسین، فیض احمد فیض اور ہندوستانی صوفی شاعر کبیر داس پر سیشن کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ڈسمبر 16 کو نورجہاں سسٹرس جشن ریختہ پر اپنا مظاہرہ پیش کریں گی۔ فلموں اور ادبی دنیاء کی مشہور مقبول شخصیتیں شرکت کریں گے۔