حیدرآباد۔یکم اپریل(راست) بزم ِ صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جناب صفدر امام قادری کی صدارت میں ’’اردو ظرافت ، آزادی کے بعد‘‘ عنوان پر انٹرنیشنل سمپوزیم اور مشاعرہ بروز پیر 4تا 7بجے شام میڈیا پلس آڈیٹوریم ، جامعہ نظامیہ کامپلکس، گن فائونڈری، روبروایس بی آئی میں منعقد ہوگا۔مہمان خصوصی جناب عظیم عباس دوحہ قطر، مہمان ِ ذی وقار جناب شہاب الدین، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ، مہمانِ اعزازی جناب مجتبیٰ حسین، جناب مہتاب قدر، دیگر مہمانان میں جناب جاوید دانش، جناب محمد محمود الاسلام، ڈاکٹر محمد گوہر ، ڈاکٹر ظفر امام، ڈاکٹر واحد نظر، ڈاکٹر مختار احمد فردین، محترمہ صدف اقبال اور مقامی شعراء کرام میں مسرز تاج مضطرؔ، اطیبؔاعجاز، رشید الدین رشیدؔ، انجنی کمار گوئلؔ، ارجمند بانوؔ،شکیلؔ حیدر، معین امربمبو، لطیف الدین لطیف ہیں۔ نظامت ڈاکٹر محمد زاہد الحق انجام دینگے۔ مسرس رشید الدین رشید اور اطیب اعجاز کنوینرس ہونگے۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی۔