اردو زبان سے محبت کا اظہار دکن کرانیکل کے رپورٹر پی نریندرا
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی ، اردو زبان دانی اور اردو امتحانات جو ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے منعقد ہوئے 29 جنوری 2017 کو انگریزی کے سرکردہ روزنامہ اخبار دکن کرانیکل کے رپورٹر مسٹر پی نریندرا نے اردو دانی کا امتحان دیا اور اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اردو زبان سے بے حد محبت ہے اور اس پیاری زبان کو سیکھنے کے لیے وہ اردو دانی امتحان میں شرکت کررہے ہیں ۔ سال 1994 سے ہر سال پابندی کے ساتھ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ یہ امتحانات دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع اور پڑوسی ریاستوں میں منعقد کرتا ہے ۔ سال حال نئی نسل سے لے کر معمر ضعیف افراد اس میں حصہ لیتے ہیں اور غیر مسلم جو غیر اردو داں ہیں وہ بھی بڑی دلچسپی سے یہ امتحان لکھ کر جہاں اردو بول سکتے ہیں وہیں اردو لکھنا پڑنا سیکھ رہے ہیں ۔ مسٹر پی نریندرا جو دکن کرانیکل کے رپورٹر ہیں ان کا امتحان میں شرکت کرنا اس کی بہترین مثال ہے ۔۔