حیدرآباد /20 جون ( پریس نوٹ ) قاری محمد دستگیر خان قادری ( بانی و ناظم ) کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی مفت تعلیم اور بلا معاوضہ کتابیں دی جارہی ہیں ۔ جن کے امتحانات 29 جولائی 2018 کو مقرر ہے ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گی ۔ امتحانات کی کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ طلباء و طالبات جن کو اردو لکھنے پڑھنے نہیں آتا اور پردہ دار طالبات و خواتین گھروں پر کتابیں لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں اور ایسے ادارے جو اردو سکھاکر ہمارے مرکز سے شریک امتحان کرنا چاہتے ہوں وہ بھی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ روزانہ 8 تا 4.30 بجے شام قاری محمد دستگیر خان قادری ناظم مدرسہ سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کریں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ۔ ایسے طلبہ اردو سیکھ سکتے ہیں جو اردو سے واقف نہیں ۔ فون 9292506139پر ربط کریں ۔
پنشنرس سماج کا اجلاس
حیدرآباد 20 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ پنشنرس سماج کے نائب صدر فراست علی بخشی کے بموجب پنشنرس سماج کا اجلاس 23 جون بروز ہفتہ 11 بجے دن ایل آئی سی پارک کمیونٹی ہال نزد امبا ٹاکیز ، مہدی پٹنم میں صدر جناب جی ست نارائن کی صدارت میں منعقد ہوگا۔