حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحانات منعقدہ 5 جون 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسناد بھی مراکز کے لیے جاری ہوچکے ہیں ۔ مراکز کے ذمہ دار ٹیچرز و صدر ، معتمدین دفتر کے اوقات 11 تا 5 بجے دن حاصل کرلیں ۔ سرپرست طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جہاں سے امتحان طلبہ دے چکے وہیں سے سند حاصل کریں ۔ انشاء کامیاب ہونے والے طلبہ اردو ماہر کے امتحان میں آدھی فیس داخل کر کے راست ادارہ ادبیات اردو پر فارم داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24744180 Ext.225 پر ربط کریں ۔۔