اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات

مراکز سے ہال ٹکٹس حاصل کرنے امیدواروں کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) دونوں شہروں اور اضلاع کے علاوہ دیگر پڑوسی ریاستوں کے تمام سنٹرز پر جو عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے اشتراک سے ابتدائی اردو کے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے تحریری امتحانات 14 جون اتوار کو صبح 10 تا ایک بجے دن تمام مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ پڑوسی ریاستوں چھتیس گڑھ، بنگلور، میسور، گلبرگہ، بیدر، کرناٹک، چٹگپہ، بلاسپور، رائے پور کو ہال ٹکٹس روانہ کردیئے گئے ہیں۔ اضلاع عثمانیہ اردو اسٹڈی سرکل نرساراؤ پیٹ، مسجد رحمانیہ نلگنڈہ، ضیاء الاسلام ایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر، افروز ماڈل اسکول مچھلی پٹنم، بزم خواتین ظہیرآباد، الحمداللہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر، مدرسہ نورالعلوم کوہیر، مدرسہ مدینتہ العلوم جڑچرلہ، حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل، اقراء ایجوکیشنل سنٹر ویلپاڑ مدرسہ عربیہ محمودیہ کریم نگر و دیگر سنٹروں پر ہال ٹکٹس روانہ کردیئے گئے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام مراکز کے طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ اپنے اپنے مراکز سے ہال ٹکٹس حاصل کرلیں۔ کسی بھی طالب علم کو بغیر ہال ٹکٹ کے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرمائی تعطیلات میں جن طلبہ نے کسی وجہ سے فارم داخل نہ کیا ہو تو وہ سنٹر پر درخواست دیکر شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ دیگر تمام مراکز کے ذمہ دار اصحاب جلد از جلد دفترسے باہر ٹکٹ حاصل کرلیں۔ فون نمبر 9553556260 پر ربط کریں۔