اردو خوش نویسی (خطاطی) اور انگریزی کیلی گرافی کورس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (راست) ایچ ای ایچ دی نظامس میوزیم کی جانب سے چلائے جانے والے اردو خوش نویسی (خطاطی) اور انگریزی کیلی گرافی کے سہ ماہی کورس کے نئے بیاچ کا آغاز 9 ڈسمبر منگل سے ہورہا ہے۔ اس کورس کی تربیت شعبہ خطاطی و گرافک ڈیزائن، ادارہ ادبیات اردو کے سینئر انسٹرکٹر جناب محمد عبدالغفار دے رہے ہیں۔ داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کلاسیس ہفتے میں تین دن بروز منگل، جمعرات اور ہفتہ 6 تا 8 بجے شام ہوں گے۔ خواتین کیلئے علحدہ کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کیلئے مسٹر بھاسکر راؤ کیوریٹر نظام میوزیم پرانی حویلی، عقب درشہوار ہاسپٹل پر 11 تا 4 بجے دن شخصی طور پر یا فون نمبر 24521029 پر ربط کریں۔