حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش حیدرآباد نے سال 2014-15 کے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے اساتذہ کو درخواست کی اجرائی کی منظوری دے دی ہے ۔ اردو اکیڈیمی کے مقررہ فارمس پر درخواستیں طلب کی ہیں ۔ درخواست فارمس علاقائی مرکز ، اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش ، 219 ، امداد گھر کامپلکس ، وجئے واڑہ 1 سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ خانہ پری کے بعد مقررہ درخواست فارمس ضروری منسلکات کے ساتھ ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش حج ہاوز چوتھی منزل نامپلی حیدرآباد کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کرسکتے ہیں ۔ اور داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اکٹوبر ہے ۔ درخواست فارمس علاقائی مرکز ، وجئے واڑہ میں صبح 10 تا شام 6 بجے تک کسی بھی کام کے دن مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ آندھرا پردیش کے اساتذہ سے بھر پور استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347911457 پر ربط کریں ۔۔