ایس ایس سی اردو میڈیم ریاستی ٹاپرس، بہترین اساتذہ و صدر مدرسین کو طلائی تمغے
حیدرآباد ۔ 24 فبروری (راست) اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب برائے تقسیم ایوارڈ اتوار یکم ؍ مارچ کو صبح 10 بجے سالارجنگ آڈیٹیورم حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ ریاست تلنگانہ شرکت کریں گے۔ بحیثیت مہمان اعزازی جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود، پروفیسر ایس اے شکور صاحب ڈائرکٹر ؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ اور جناب خلیق الرحمن شرکت کریں گے۔ سرپرست اعلیٰ اردو اکیڈیمی جدہ جناب آصف صمدانی کی زیرنگرانی منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت جناب سید جمال اللہ قادری صدر اردو اکیڈیمی جدہ کریں گے۔ اردو میڈیم مدارس ریاست تلنگانہ کے تقریباً 14 ٹاپرس، 3 نابینا ٹاپرس کے علاوہ تلنگانہ کے 3 بہترین صدر مدرسین اور 7 بہترین مضمون واری اساتذہ کو اطلاع دی جاچکی ہے اور ان تمام نے اپنی آمد کی توثیق بھی کردی ہے۔ اردو میڈیم مدارس کے اساتذہ کرام اور اولیائے طلبہ سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ اس تقریب میں شرکت فرما کر طلبہ و اساتذہ کی ہمت افزائی کریں۔ اس تقریب کے معاون اعلیٰ جناب عابد صدیقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ بہ پابندی وقت تشریف لاکر اپنی نشستیں سنبھال لیں تاکہ تقریب کا آغاز اطمینان سے ٹھیک وقت پر ہوسکے۔