اردو اکیڈیمی تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کمپیوٹر سنٹرس کے فائنل امتحانات

پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست آندھرا پردیش میں قائم 33 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس میں اڈوانس ڈپلوما ان اڈوانس کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر سال 2014-15 کے بیاچ کے فائنل امتحان 8 اگست کو صبح 10 تا 12-30 بجے دن متعلقہ سنٹرس پر منعقد کئے جارہے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ و آندھرا پردیش نے امتحانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ تلنگانہ ، رائلسیما اور آندھرا میں اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 74 سنٹرس جہاں سال 2014-15 کے کمپیوٹر کورسیس کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان میں سے علاقہ رائلسیما اور آندھرا کے 33 سنٹرس کے فائنل امتحانات 8 اگست کو جب کہ علاقہ تلنگانہ کے 29 سنٹرس کے فائنل امتحان 6 ستمبر کو اور شہر حیدرآباد کے 12 سنٹرس کے فائنل امتحان 13 ستمبر کو منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ 8 اگست کو جن 33 کمپیوٹر سنٹرس کے فائنل امتحان منعقد ہوں گے ۔ ان میں کرنول ، نندیال اور آتماکور ( ضلع کرنول ) ، کڑپہ ، پلی ویندلہ ، رائے چوٹی اور میدوکور ( ضلع کڑپہ ) ، اننت پور ، تاڈے پتری اور کدری ( ضلع اننت پور ) ، چتور ، مدن پلی ، کلکری اور وائل پاڈو ( ضلع چتور ) ، نیلور ، اودے گری اور راپور ( ضلع نیلور ) ، گنٹور ، گنٹور 2 ، نرسا راؤ پیٹ ، تنالی ، چلکلوری پیٹ ، پڈوگورالہ ، اور منگل گیری ( ضلع گنٹور ) ، وجئے واڑہ اور جگیاپیٹ ( ضلع کرشنا ) ، چیرالہ ، گدالور ، پرچور اور اونگول ( ضلع پرکاشم ) ، کاکناڈا ( ضلع مشرقی گوداوری ) ، نڈدول اور ایلورو ( ضلع مغربی گوداوری ) شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ آندھرا اور رائلسیما کے 33 سنٹرس کے جملہ 1980 طلباء وطالبات اس امتحان میں شرکت کررہے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ مذکورہ امتحانات کیلئے صدر دفتر سے ممتحنین کو روانہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام 76 سنٹرس کے امتحانات کے انعقاد کے ساتھ ہی اندرون دس یوم نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور کامیاب طلبہ کو اسناد دئیے جائیں گے ۔۔