حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کے طریقہ کار کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر کردہ مقدمہ کی سماعت پیر 16 جولائی کو مقرر ہے۔ جسٹس پی نوین راؤ کے اجلاس پر مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ اسی دوران عدالت کی ہدایت پر اردو اکیڈیمی کے ویب سائیٹ پر تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ فاضل جج نے گریڈ I کی 6 جائیدادوں کا نتیجہ جاری نہ کرنے کی ہدایت دی جس کے مطابق نتیجہ کو محفوظ کردیا گیا ہے۔ 60 گریڈ II اردو آفیسرس میں 57 نے تقرر کے احکامات ملنے کے بعد متعلقہ محکمہ جات میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ امیدواروں کو شکایت ہے کہ انتخاب کے سلسلہ میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا گیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود اور اردو اکیڈیمی کی جانب سے دو سینئر کونسل ہائی کورٹ میں پیروی کر رہے ہیں۔