اردو آفیسرس کے تقررات ماڈل ٹسٹ گائیڈنس لکچر

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اردو آفیسرس کے گریڈ

I ۔ II

کے تقررات کے لیے تحریری مسابقتی امتحان 20 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں حالیہ امور جنرل نالج تلنگانہ کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے علاوہ ترجمہ کا دوسرا حصہ ہوگا ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایک معلوماتی گائیڈنس لکچر پروگرام اتوار 29 اپریل کو 2-30 تا 5 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔اس میں تلگو اردو ترجمہ پر شہاب الدین ہاشمی کا لکچر انگریزی اردو ترجمہ پر مسز تبسم فاطمہ کا لکچر اردو خط نویسی کے ساتھ حالیہ امور ، تلنگانہ اردو ادب پر آبجکٹیو ٹائپ سوالات کا لکچر ہوگا ۔ ۔